ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سونا سستا ہو گیا،قیمت میں ہزاروں روپے کمی

Gold price
کیپشن: Gold
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سونا مزید سستا ہوگیا،قومی اسمبلی میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے منی بجٹ پیش کرتے ہی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 92 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3173 روپے گھٹ کر ایک لاکھ روپے64 ہزار 780 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 1837 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔