کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 'آفیشل ترانہ' کونسا غیر ملکی کھلاڑی گائے گا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 'آفیشل ترانہ' کونسا غیر ملکی کھلاڑی گائے گا؟
کیپشن: Quetta Gladiators
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور گلوکار ڈیوائن براوو المعروف ڈی جے براوو  ایک مرتبہ  پھر  پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا  آفیشل گیت گائیں گے۔ 

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں ڈی جے براوو نے اعلان کیا کہ وہ پی ایس ایل 8 میں ایک مرتبہ پھر فرنچائز کا گانا گائیں گے۔براوو نے فی الحال گانا ریلیز ہونے کی تاریخ تو نہیں بتائی البتہ انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ گانا جلد مداحوں کے لیے پیش کردیا جائےگا۔

اس سے قبل 2019 میں بھی براوو نے کوئٹہ کے لیے 'وی دی گلیڈی ایٹرز'  گایا تھا جسے کافی پذیرائی ملی تھی، اس سال سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ نے سیزن جیتا تھا جب کہ براوو بھی چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم اپنا افتتاحی میچ 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ملتان میں کھیلے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر