بابر کی عامر کو شاندار کور ڈرائیو پر میمز کی برسات

بابر کی عامر کو شاندار کور ڈرائیو پر میمز کی برسات
کیپشن: Babar Azam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پہلے ہی اوور میں فاسٹ بولر محمد عامر کی پانچویں گیند پر شاندار کور ڈرائیو لگائی جس پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

کنگ بابر کے شاندار کور ڈرائیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ محمد عامر کی گیند پر اسٹائلش چوکا لگانے کے بعد میچ کے کمنٹیٹرز نے تعریفوں کے پل باندھ دیے جس کے بعد بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔  محمد عامر کے بیان پر ناراض بابر کے مداحوں نے کراچی کنگز کے بولر پر میمزکا لاٹھی چارج کردیا۔ 

صارفین نے کہا کہ بابر نے اپنے بلے سے عامر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا۔واضح رہے کہ میچ سے پہلے عامر نے کہا تھا وہ بابر کو اسی طرح بال کریں گے جیسے ٹیل اینڈر کو کرتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر