ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 8، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2رنز سے شکست دے دی

Psl 8,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پشاور زلمی  کے پہاڑ جیسے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست  کا سامنا۔

 تفصیلات کے مطابق   پاکستا ن سپر لیگ  کے دوسرے میچ  میں   پشاور زلمی کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز   شروع میں مشکلات کا شکار ہونے کے بعد سنبھل گئی ،  لیکن آخری گیند پر 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور  پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر  پشاور زلمی نے 200 رنز کا ہدف دیا ، جس کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ ایک سکور  پر گر ی ، اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان  وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے، جس کے بعد ویڈ  نے ٹیم کا سکور 34 رنز تک پہنچایا اور پھر نیشام کی گیند پر خود بھی کیچ آوٹ ہو گئے ،  ان کے فوراً بعد قاسم بھی چلتے بنے  جبکہ کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ حیدر علی کی صورت میں گری جب ٹیم کا مجموعی سکور  صرف 46 تھا  اور کراچی کنگز کی آخری وکٹ شعیب ملک کی صورت میں گری جو جس کے بعد شعیب ملک ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا کر خود پویلین واپس لوٹ آئے شعیب ملک نے34 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھ لمبی پارٹنرشپ بنانے والے کپتان  عماد وسیم 47گیندوں پر80 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

 کراچی کنگز کی جانب سے پہلا اوور وہاب ریاض نے کرایا تھا انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں شرجیل خان کو چلتا کیا اس طرح پہلے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنے ،پشاور زلمی کی جانب سے دوسرا اوور دائیں ہاتھ کے گیند باز خرم کرانے کیلئے آئے جنہوں نے پہلی ہی گیند پر نو بال کرائی اور اس طرح پہلی ہی گیند پر فری  ہٹ مل گئی ، جس پر ویڈ نے انہیں چھکا رسید کیا ، اس طرح پہلی گیند پر خرم کو 7 سکور لگا، ویڈ نے  اگلی گیند پر ڈبل لیکر مسلسل 2 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر ٹیم کا سکور دو اوور میں 24 رنز تک پہنچایا ۔ 

 بابر اعظم نے دوبارہ سے وکٹ گرانے کی ذمہ داری وہاب ریاض کو دی، ویڈ  نے ان کی بھی ایک نہ چلنے دی اور  حیدر علی کیساتھ مل کر ٹیم کا سکور 34 رنز تک پہنچا دیا ، وہاب ریاض کو اس اوور میں 2 چوکوں کی مدد سے 11 سکور پڑا۔

 جس کے بعد بابر اعظم نے گیند نیشام  کوسونپی اور انہوں نے کپتان کی لاج رکھ لی اور اپنی  پہلی ہی گیند پر سیٹ بیٹسمین  ویڈ کو پویلین کی راہ دیکھائی ، جس کے بعد آنے والے بیٹسمین قاسم نے  انہیں چوکا لگایا اور حیدر علی کیساتھ مل کر 4 اوورز میں  ٹیم کا سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر40رنز تک پہنچایا ۔

 پشاور زلمی کی جانب سے پانچواں اوور  شکیب الحسن  کرانے کیلئے  آئے اور  کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو پریشان کیے رکھا ، زبردست بولنگ کیساتھ ساتھ بہترین فیلڈنگ کی بدولت اس اوور میں صرف 3 رنز ہی بن سکے ، اس کے بعد دوبارہ  سے گیند نیشام نے  اپنے ہاتھ میں لی اور وہی کیا جس کیلئے انہیں بھیجا گیا تھا، نیشا م نے پہلے تو بلے باز کو پریشان کیا اور پھر اسے بڑی ہٹ لگانے پر مجبور کرتے ہوئے اسے کیچ آوٹ کرا دیا، اس طرح کراچی کی تیسری وکٹ صرف 44 رنز پر گر گئی جبکہ  ساتویں اوور کی پہلی گیند پر  ارشاد نے حیدر علی کو پویلین کی راہ دیکھائی ، ارشاد نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ لیکر  اس سیز ن کا آغاز کیا ہے ، جبکہ 7 اوورز میں کراچی کنگز صرف 49 رنز ہی بنا سکی ۔

 جس کے بعد عماد وسیم خود میدان میں اترے اور رنز بنانے کی ذمہ داری خود اٹھائی اور آٹھویں اوور میں ایک چوکے ، ایک ڈبل   اور تین سنگلز کیساتھ ٹیم کا سکور 58 تک  پہنچایا ، جس کے بعد پشاور زلمی کی جانب سے نوواں اوور کرانے کیلئے مقیم آئے جن کا استبقال  عماد نے چوکا لگا کر کی اور پھر سنگل لیکر کریز  شعیب ملک کو  دے دی  اور انہوں نے بھی چوکا لگا کر  کپتان کا ساتھ دیا  اور پھر ایک گیند ضائع کرنے کے بعد پانچویں گیند پر سنگل لیکر سٹرائیک دوبارہ عماد وسیم کو دی جنہوں نے اوور کا اختتام  دوبارہ چوکا لگا کر کیا  اس طرح مقیم کے اوور میں انہیں 14 سکور پڑا اور کراچی کنگز کا سکور 72 تک  پہنچ  گیا۔

 بابر نے تجربہ کار پارٹنر شپ توڑنے کیلئے دوبارہ سے اوور ارشاد کو دیا جنہوں نے پہلی گیند وائیڈ کی او ر پھر اگلی 3گیندوں پر سنگل لینے کے بعد چوتھی  گیند پر عماد وسیم نے انہیں چوکا لگایا  اور  ارشاد نے دوبارہ سے ایک وائیڈ کی جس کےبعد اگلی دونوں گیندوں پر انہیں 2سکور پڑا اس طرح کراچی کنگز کا 10 اوورز میں سکور 83 رنز تک پہنچ گیا ، جبکہ اگلے اوور میں عماد اور شعیب نے 8 سکور بنائے اور مجموعی طور پر سکور 91 رنز تک پہنچایا، 13واں اوور شکیب الحسن نے کرایا جنہیں ایک اوور میں 2چوکے اور چھکا لگا ، اس اوور میں کراچی کنگز نے 21 رنز بنائے اور مجموعی سکور 118تک پہنچایا ۔

 بڑھتی پارٹنر شپ کو توڑنے کیلئے بابر نے دوبارہ سے گیند وہاب ریاض کو دی  اور پہلی ہی گیند پر  عماد وسیم کو ایل بی ڈبلیو کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے ، وہاب کو اس اوور میں 10 سکور لگا، اس کے بعد کراچی کنگز کو  6 اوور میں جیتنے کیلئے 72 رنز درکار تھے، بابر نے 15واں اوور سلمان ارشاد  کو دیا جنہیں ایک اوور میں 11 سکور پڑا، اس کے بعد بابر نے 16واں اوور  خرم کو دیا جنہیں ایک اوور میں 8 سکور پڑا،  بابر نے گیند پھر سے نیشام  کو دی جن کی دوسری گیند پر شعیب ملک  کا کیچ وہاب ریاض نے چھوڑ دیا، اس طرح اہم موقع پر سیٹ بلے باز کو چانس مل گیا  اور پھر انہوں نے چھکا  بھی لگایا  اور اس اوور میں ٹیم کا مجموعی سکور 158 رنز تک پہنچایا ۔

 کراچی کنگز پر سٹرائیک ریٹ کے بڑھتے پریشر  کو استعمال کرنے کیلئے  بابر نے 18 ویں اوور کیلئے گیند پھر سے ارشاد  کو دی لیکن  عماد نے انہیں ایک چھکا اور پھر چوکا لگا کر پریشر فیلڈنگ سائیڈ پر منتقل کر دیا  جس کے بعد فری ہٹ پر شعیب ملک نے  چوکا لگا کر  اپنی ففٹی مکمل کی اور ساتھ ہی ٹیم کا سکور 176 رنز تک پہنچا دیا ، اس طرح کراچی کنگز کو  2 اوور میں صرف 24 رنز درکار تھے۔

 بابر نے سیکنڈ لاسٹ اوور اپنے تجربہ کار گیند باز وہاب ریاض کو گیند تھمائی جنہیں پہلی گیند پر ایک سکور لگا  اور دوسری گیند پر  شعیب ملک کو  وکٹ کیپر کے ہاتھو ں کیچ آوٹ کیا ، شعیب ملک 34 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اس سے اگلی ہی گیند پر بین کٹنگ کا کیچ بھی چھوٹ گیا اور وہ ڈبل لیکر دوبارہ کریز پر آ گئے ،جس کے بعد انہوں نے   اگلی گیند پر چوکا  لگا کر ٹیم کو جیت کے مزید قریب کر دیا، وہاب نے آخری گیند پر  پر نو بال کرا دی جس پر بین کٹنگ کیچ آوٹ ہوئے تھے ، اسطرح  بین کٹنگ کو دوسرا موقع مل گیا  اور پھر اگلی گیند ضائع کروا دی۔

 واضح رہے کہ  کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے کے بعد پشاور زلمی کے بلے باز وں نے کوہلر کیڈمور کے50 گیندوں پر 92  رنز اور کپتان بابر اعظم کے 45 گیندوں پر 68رنز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر  199  رنز بنائے تھے ۔ 

  پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ کوہلر کیڈ مور ،چوتھی وکٹ  راج پکاسا کی گری تھی جبکہ تیسری وکٹ کپتان پشاور زلمی بابر اعظم کی گری تھی پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابر اعظم نے اوپننگ کی ، محمد حارث نے اپنے پی ایس ایل سیز کا آغاز پہلی ہی گیند پر محمد عامر کو چوکا لگا کر کیا لیکن وہ اپنا پہلا میچ یادگار نہ بنا سکے اور میر حمزہ کی گیند پر 10 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد آنے والے سائم ایوب بھی صرف ایک سکور بنا کر  رن آوٹ ہو گئے ۔ 

 محمد طاہر نے گیارہواں اوور کرایا جنہیں  پہلی ہی گیند پر کوہلر نے چھکا لگایا اور اپنی نصف سینچری مکمل کی اور اس کےبعد اگلی ہی گیند پر  کوہلر نے ڈبل لیکر سٹرائیک بابر اعظم کے حوالے کی اور دوبارہ سے سنگل لیکر کریز کوہلر کے حوالے کی ، محمد طاہر کو اس اوور میں 13 سکور لگا ، اس طرح پشاور زلمی کا سکور 11 اوورز میں 103 رنز  تک پہنچ گیا تھا۔ 

 پشاور کی جانب سے بارہواں اوور ’’ کٹنگ ‘‘کرانے کیلئے آئے جن کا سامنا بابر اعظم نے کیا اور پہلی ہی گیند پر ڈبل  لی اور ا سکے بعد  سنگل لیکر سٹرائیک ہارڈ ہٹر کوہلر کے  حوالے کی ، کوہلر نے تیسری گیند پر کٹنگ کو چوکا لگایا اور پھر چوتھی گیند پر سنگل لیکر سٹرائیک بابر اعظم کے حوالے کر دی ، بابر نے کٹنگ کو  پانچویں گیندپر چوکا لگا کر اپنا سکور 31گیندوں پر 38 رنز  تک پہنچایا  اور اگلی گیند پر سنگل لیکر دوبارہ سے سٹرائیک پر سامنے آ گئے ، کٹنگ کو ایک اوور میں 12 سکور پڑا اور پشاور کا سکور 116 رنز  ہو گیا ۔

 13واں اوور دوبارہ سے محمد طاہر نے کرایا جن کی پہلی گیند پر بابر نے ڈبل  سکور لیا اور پھر اگلی گیند پر سنگل لیکر سٹرائیک  کوہلر کے حوالے کی  محمد طاہر  کی ہر گیند پر سنگل لیکر  پشاور زلمی  کے بلے بازوں نے گزارہ کیا اور اس اوور میں صرف 7 سکور بنا سکے ، اس طرح   پشاور زلمی کا 13 اوور میں سکور 123 رنز تک پہنچ گیا، مسلسل وکٹ نہ ملنے کے بعد  گیند کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے خود دتھامی جن کی پہلی گیند پر بابر نے ڈبل اور پھر دوسری گیند پر سنگل لیکر کریز  کوہلر کے حوالے کی جنہوں نے تیسری گیند پر  عماد کو چھکا لگایا  اور پھر سنگل لیکر سٹرائیک بابر کو دی جنہوں نے آف سائیڈ پر چوکا لگا کر اپنی ففٹی سکور کی اور  آخری گیند  پر ڈبل لیکر ٹیم کا سکور 139 تک پہنچا دیا ۔ 

 کراچی کنگز کی جانب سے 15واں اوور  ٹائے کرانے کیلئے آئے جن کی پہلی گیند کا سامنا کوہلر نے کیا اور سنگل لیکر سٹرائیک بابر کے حوالے کی ، بابر نے اگلی گیند پر چوکا پھر چھکا اور پھر  سے چوکا لگایا، جس کے بعد پانچویں گیند  پر کوئی سکور نہ لینے دیا، چھٹی گیند پر بابر نے سنگل لیکر  ٹیم کا سکور 155 رنز تک پہنچایا ، 16واں اوور کی پہلی گیند پر ہی بابر اعظم محمد طاہر کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے جس کےبعد راج پکاسا کریز پر اترے ,  راج پکاسا نے  سنگل لیکر دوبارہ سے سٹرائک کوہلر کے حوالے کی جنہوں نے چوکا لگا کر ٹیم کا سکور 160تک پہنچایا اور پھر اگلی دو گیندوں پر دو سنگل  لیں جس سے 16 اوور میں پشاور زلمی کا سکور 162 تک پہنچ گیا۔ 

 پشاور زلمی کے بیٹرز کے بڑھتے قدم  اور چال بھانپ کر محمد عامر نے  اپنی چال چلنے کیلئے گیند تھامی   لیکن  کوہلر اور راج پکاسا نے  حکمت عملی تبدیل کی اور سنگل ڈبل کیساتھ گیندباز پر پریشر بڑھایا اور پھر آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کا سکور 171 تک پہنچا دیا، 18واں اوور  دوبارہ سے ٹائے کرانے کیلئے آئے جنہوں نے پہلی ہی گیند پر  راج پکاسا کو آوٹ کیا  اور پھر  اگلی گیند پر نیشام کو بھی کیچ آوٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا کیچ ڈراپ ہو گیا  اس کے بعد  اوور کی آخری گیند پر نیشام کو دوبارہ سے چانس ملا جب وہ باونڈری پر کیچ آوٹ ہوتے ہوتے بچے اور فیلڈر نے  چھکا ہونے کے ڈر سے گیند باونڈری کے اندر پھینک دی ، اس کے بعد  میچ کا 19واں اور اپنا آخری اوور کرانے کیلئے محمد عامر نے گیند تھامی جنہیں پہلی ہی گیند پر نیشام نے چوکا لگا کر ٹیم کا سکور 181تک پہنچایا اور گیند باز پر پریشر ڈالا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اگلی گیند محمد عامر ے وائیڈ کرا دی اس کے بعد اگلی گیند پر نیشام نے ڈبل لی  پھر اگلی گیند پر  اور پھر سنگل لیکر سٹرائیک سیٹ بلے باز کوہلر کے حوالے کی ، محمد عامر نے پھر سے وائیڈ کرا دی اور پھر کوہلر نے چوتھی گیند پر  چوکا لگایا جس کے بعد  عامر نے ایک گیند بیٹ کی اور  آخری گیند پر  سنگل لیکر سکور 191 رنز تک پہنچایا  اور پھر آخری اور میں 8 سکور لگا کر ٹیم کا مجموعہ 199 رنز تک پہنچایا۔

  واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پہلامیچ  ملتان  سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا گیا تھا ، جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد  سلطانز کو ایک سکور سے مات دے دی تھی، مین آف دی میچ لاہور قلندرز کے اوپننگ اور جارح مزاج بیٹر فخر زمان کے نام رہا جنہوں نے 42 گیندوں پر 66 رنز بنائے تھے۔