(محمدساجد) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے متعلق ٹویٹ کرتے کہا لاہور اور راولپنڈی کے تمام سکول کل سے اپنے معمول کے شیڈول پر واپس آجائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے اہم ٹویٹ کیا گیا۔ مرادراس کا کہناتھاکہ لاہور اور راولپنڈی کے تمام سرکاری پنجاب کے دیگر سکولوں کے ساتھ کل 16 فروری 2022 سے اپنے معمول کے شیڈول پر واپس آجائیں گے۔ مراد راس نےحکومت کی طرف سے جاری کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی درخواست بھی کی۔
ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@DrMuradPTI) February 15, 2022
All Public and Private schools of Lahore and Rawalpindi to return to their normal schedule starting tomorrow February 16, 2022 along with the rest of the Punjab. Please follow COVID SOPs issued by the government.
واضح رہے کہ قبل ازیں سی ای او ایجوکیشن لاہور کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، طلباء کو کل سے سکولوں میں سو فیصد حاضری کے تحت خوش آمدید کریں گے۔ طلباء کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول سربراہان کےخلاف کارروائی ہوگی۔