ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رابطے سب کے ساتھ ہیں ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے: حمزہ شہباز

رابطے سب کے ساتھ ہیں ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز کی رمضان شوگرملز کیس میں پیشی ،صحافی  کے  سوال پر حمزہ شہباز نے کہا کہ رابطے سب کے ساتھ ہیں ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے۔
  لاہور کی احتساب عدالت میں حمزہ شہباز اورشہباز شریف کیخلاف  رمضان شوگرملزریفرنس  کی سماعت ، حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےوکلا کو آج طلب کیا گیا تھا ۔واضح رہے  نیب نےشہبازشریف،حمزہ شہبازکیخلاف ریفرنس دائرکررکھاہے جبکہ احتساب عدالت نے  گواہان کوشہادت قلمبندکرانےکیلئےطلب کررکھا تھا۔

اپوزیشن لیڈر  پنجاب  اسمبلی حمزہ شہباز نےاحتساب عدالت لاہور میں پیشی  کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بہت جلد عمران نیازی سے عوام کی جان چھڑوائے گا ۔ صحافی نے حمزہ شہبا ز  سےسوال کیا کہ  جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے ہورہے؟ جواب  دیتے ہوئے حمزہ شہباز  نے کہا  کہ  رابطےسب کے ساتھ ہیں ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے۔

صحافی کی جانب سے سوال  کیا گیا کہ  مونس الہٰی  کی جانب سے تحریک انصاف کےساتھ  ہیں کےبیان کے حوالےسے  آپ کا کیا کہنا ہے جس پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ  تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر ہم اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں۔رابطے سب کے ساتھ ہیں ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے۔