ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے اضافے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے اضافے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرول بم کرانے کی تیاری کی جارہی ہے اس کے لئے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے اضافے کی تجویز دی ہے تاحال ختمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام ایک بھر ہوجائیں تیار حکومت نے عوام دوست پالیسوں کو دشمن بنادیا۔ عوام کی جمع پونچی ہتھیانے کے لئے آئے روز اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہا ہے، بیروزگاری نے اپنے پنچھے گاڑھ لیے مگر حکومت  کی جانب سے  سب اچھا کے کھوکھلے نعرہ لگائے جارہے ہیں، غریب کا اس دور میں جینا محال ہوگیا، معاشرے میں جرائم کی شرخ میں اضافہ مہنگائی کی وجہ سے بھی ہورہا ہے۔

اوگرا نے عوام پر پیٹول بم گرانے کے لئے ایک بار پھر تیاری پکڑ لی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قئمتوں میں 16 روپے اضافہ کی تجویز دی گئی تاحال ختمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج رات متوقع ہے. 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں5روپے 75 پیسے فی لٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی 21روپے چار پیسے ہے، ڈیزل پر موجودہ پٹرولیم لیوی 22روپے گیارہ پیسے فی لیٹر ہے ، پٹرولیم مصنوعات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی تھی، سمری میں 30روپے فی لٹر لیوی پر تیار کی  گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer