ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ کا شعیب ملک کو کالا ہونے کا طعنہ

ثانیہ کا شعیب ملک کو کالا ہونے کا طعنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے تمام شادی شدہ مردوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ شادی کی سالگرہ بھو ل جائیں تو کوئی بڑی بات نہیں لیکن آپ کا رنگ اور بال ٹھیک ہونے چاہئیں ۔
 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انہیں 'کالو' کہہ دیا تھا تو کچھ دیرکے لئے وہ تذبذب میں پڑ گئے لیکن جب وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہوئے تو احساس ہوا کہ ان کا رنگ تو واقعی کافی خراب ہوگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے کاسمیٹکس استعمال کیے تو رنگ صاف ہوگیا۔


 ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب ملک نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب وہ میچ کھیل کر گھر آئے تو ثانیہ مرزا نے انہیں کالو کہا جس پر وہ حیران رہ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شادی کے تجربے سے پتہ چلا ہے کہ اگر آپ بیوی کی سالگرہ بھول جائیں تو کوئی بات نہیں لیکن خود آپ کا رنگ اور بال ٹھیک ہونے چاہئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer