ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد حفیظ نے ایک بار پھر  محمد رضوان کی تعریف کر دی

محمد حفیظ نے ایک بار پھر  محمد رضوان کی تعریف کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک بارپھر محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہ محمد رضوان نے پوری سیریز میں زبردست پرفارمنس دی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ اور سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمدرضوان نے بہت زبردست پرفارمنس دی ، وہ مین آف دی سیریز کے اعزاز کے مستحق ہیں۔ انہوں نے محمد نواز  کی بطور آل راؤنڈر  صلاحیتوں کو بھی سراہا اور حسن علی کے بارے میں لکھا کہ 'سٹار از بیک'۔

محمد حفیظ نے اپنے ڈیبیو میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے باؤلر زاہد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  محمد زاہد آپ بہت اچھا کھیلے، مستقبل میں بھی میری نیک خواہشات آپ کےساتھ ہیں۔ 

واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 جیتنے کے بعد محمد حفیظ نے محمد رضوان کی تعریف کی تھی جس پر سابق کپتان سرفراز احمد اور ان کے مابین سوشل میڈیا پر لفظی جنگ ہوئی جس کے بعد پی سی بی کو میدان میں آکر معاملہ رفع دفع کرانا پڑا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer