ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلیک میلنگ کیس، سنگر جوجی علی خان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

بلیک میلنگ کیس، سنگر جوجی علی خان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذولفقار)سنگر قوال افتخارعلی عرف جوجی علی خان اور جعلی صحافی اصباح بیگ نے ضلع کچہری میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

ضلع کچہری میں سنگر و قوال افتخارعلی عرف جوجی علی خان اور جعلی صحافی اصباح بیگ نے درخواست ضمانت کے لیے رجوع کر لیا، درخواست گزار وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے، ملزمان قوال جوجی علی خان اور اس کی ساتھی اصباح بیگ معصوم شہری ہیں جان بوجھ کر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے،  لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

دوسری جانب سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے شہری کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے،  ایف آئی اے سائبر رپورٹنگ سنٹر کو اوور سیز پاکستانی شہری ابرار حسن نے درخواست دی تھی کہ لاہور کے نامور قوال جوجی علی خان اور ان کی ساتھی جعلی صحافی اصباح بیگ بلیک میل کر رہے ہیں اور 50 کروڑ روپے بھتہ مانگ رہے ہیں۔

سرکاری وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ ملزمان کے پاس مدعی کی کچھ ویڈیوز تھیں جن کی بنیاد پر اسے بلیک میل کیا گیا اوردھمکیاں دیں گئی کہ اگر پیسے نہ دئیے تو پھر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، لہذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے، عدالت نے درخواست ضمانت قابل سماعت قرار دے کر فریقین کو حتمی دلائل کے لیے 17 فروری کو طلب کر لیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer