اپوزیشن کا مسئلہ مہنگائی نہیں، اپنی جان بچانا ہے: گورنر پنجاب

اپوزیشن کا مسئلہ مہنگائی نہیں، اپنی جان بچانا ہے: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ احتساب کے خوف سے اپوزیشن افرتفری پھیلانا چاہتی ہے، اپوزیشن کا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں انکو اپنی ذات کی فکر ہے.
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپوزیشن کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں کرپشن کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکتے - انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتے ہیں ، آئین وقانون کی حکمرانی پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں ہوگا'گور نر چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی جیسے معاہدوں کے نتائج قوم بھگت رہی ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب پالیسی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ، 75فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوچکا دنیا حکومتی کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے 'گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید دو ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے سے عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا - انہوں نے کہا کہ نئے انتخابی قوانین لانے کا حکومتی فیصلہ تاریخی اقدام ہے -

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔