ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو ویکسین کے بعد بھی آٹھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

پولیو ویکسین کے بعد بھی آٹھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پولیو ویکسین کے بعد بھی کوٹ خواجہ سعید میں آٹھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کا معاملہ، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے معلومات کے حصول کیلئے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔

کوٹ خواجہ سعید میں آٹھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق نے صحت کے اداروں میں تشویش پیدا کر دی ہے، اسلام آباد سے ڈبلیو ایچ او اورمحکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا اور 4 گھنٹے تک بچی کا معائنہ کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بچی کو ہمارے سامنے قطرے پلائے گئے، اس کیس کے باعث تمام علاقہ پریشان ہے، دیگر بچوں کی زندگی بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ییلتھ عملہ کے مطابق علاقہ میں گزشتہ دس ماہ سے پولیو کے مثبت نتائج کی رپورٹ تھی لیکن کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔ بچی کو قطرے پلائے گئے تھے لیکن کمزوری کے باعث پولیو وائرس کا اٹیک ہوا۔

Shazia Bashir

Content Writer