ہاکی انڈر19 چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز مکمل

ہاکی انڈر19 چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہبازعلی) قومی انڈر19 چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز مکمل ہو گئے پیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائلز میں صوبہ بھر سے شارٹ لسٹ کئے گئے 125 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ آصف ناز، اولمپیئن دانش کلیم اور رانا ظہیر پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔ ٹرائلز کے بعد چیمپئن شپ کے لئے پنجاب کی چار ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر پنجاب کی تین ٹیمیں ایونٹ میں شامل ہیں تاہم پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے پی ایچ  ایف سے چوتھی ٹیم کو ایونٹ میں شامل کرنے کی درخواست  کی ہے پی ایچ ایف سے اجازت ملنے کی صورت میں پنجاب کی چار ٹیمیں قومی انڈر 19 ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔ قومی انڈر 19 ہاکی چیمپئن شپ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer