(سٹی 42) پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج انتظامیہ نے نوجوان پر تشدد کرنے والے 8 طلبا کو معطل کردیا ۔
پنجاب یونیورسٹی میں ہیلے کالج کے طالبعلموں نے عثمان نامی طالبعلم کا سر پھاڑ دیا، جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور افسوسناک واقعے میں ملوث 8 طالبعلموں کو معطل کردیا۔ طلبا کا یونیورسٹی میں داخلہ بھی بند کردیا گیا۔
زخمی طالبعلم عثمان نے تشدد کا ذمہ دار اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں کو ٹھہرا دیا۔