پی ایس ایل: پاکستان میں کھیلے جانے والے سیمی فائنلز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پی ایس ایل: پاکستان میں کھیلے جانے والے سیمی فائنلز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر رضا: کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں کھیلے جانے والے سیمی فائنلز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل2018کی ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہیں۔ شائقین13دن تک پی ایس ایل کی ٹکٹیں حاصل کرسکتےہیں۔ اس آن لائن بکنگ کے بعد شائقین کو ٹکٹس ٹی سی ایس کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

 اس سال ایونٹ میں ملتان سلطان کی ٹیم کے شامل ہونے سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ہوگا۔ جس کی خاص بات لاہور میں دو سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جانے ہیں۔ جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی مین کھیلا جائے گا۔  

www.yayvo.com/psl-tickets ٹکٹس آن لائن اس سائٹ پر میسر ہوگی۔