ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربارپولیس کارروائی،گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو بھائیوں کے حوالے کر دیا

داتا دربارپولیس کارروائی،گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو بھائیوں کے حوالے کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذوبیر عباس:داتا دربارپولیس نے گھر سے بھاگنے والی لڑکی کووارثان کے حوالے کر دیا، جبکہ شاہدرہ پولیس نے گمشدہ بچے کو اسکے والدین کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ثنا کے بھائیوں نے داتا دربار پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

ایس پی سٹی علی رضا کی ہدایت پر گمشدہ اور لاوارث بچوں کے حوالے سے دی گئی ہدایات پرعمل پیرا ہوتے ہوے داتا دربار پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے والی چیچہ وطنی کی آٹھارہ سالہ ثنا کو سمجھا بجھا کر وارثان کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع پر ثنا کے بھائیوں نے داتا دربار پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ دوسری جانب شاہدرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سات سالہ گمشدہ بچہ احسان والدین کے حوالے کر دیا۔