ادکارہ ثوبیہ کا رشتہ مانگنے والافین جان کا دشمن بن گیا

ادکارہ ثوبیہ کا رشتہ مانگنے والافین جان کا دشمن بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) فین سے فلمساز اور پھر رشتہ مانگنے والا ہی اداکارہ ثوبیہ خان کا دشمن ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق نیاز شاہ اداکارہ ثوبیہ کے ڈرامے دیکھنے آتا تھا،نیاز شاہ اداکارہ کا پہلے فین بنا اور بعد ازاں کہا کہ میں فلم بناؤں گا اور فلم کیلئے ایڈوانس بھی دیا اس کے ساتھ دوستی ہو گئی اور بعد میں بات شادی تک چلی گئی۔

تحقیقات کرنے کے بعد پتہ چلا کہ نیاز شاہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے، اداکارہ ثوبیہ نے شادی سے انکار کر دیا ہے ، جس پر نیاز شاہ نے مختلف آئی ڈیز بنا کر اداکارہ کی تصویریں اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا، جس پر بلیک میلنگ اور دھمکیاں بھی دے رہا ہے اور الٹا اداکارہ سے پیسے مانگ رہا ہے جبکہ ثوبیہ خان نے نیاز شاہ کیخلاف سائبر کرائم سیل کو درخواست دے دی ہے۔