پنجاب میں پہلی بار فاسٹ ٹریک کورٹس کے نام پر 4 عدالتیں بنا دی گئیں

پنجاب میں پہلی بار فاسٹ ٹریک کورٹس کے نام پر 4 عدالتیں بنا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) سول کورٹ میں پہلی بار " فاسٹ ٹریک کورٹس" کے نام سے چار عدالتیں قائم، ان عدالتوں میں پرانے مقدمات کوجلد نمٹایاجائے گا وکلاء نے اقدام کوبہترین قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پرانے مقدمات میں سائلین کی سنی گئی، سول کورٹ میں سیشن جج لاہورنے چار عدالتیں بنادیں, ان عدالتوں میں پرانے مقدمات کوجلدنمٹانے پرکام ہوگا۔سائلین کا کہنا ہے کہ وہ عدالتوں کے چکرلگالگاکرتھک چکے ہیں ، فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام سے انہیں مقدمات ختم ہونے کی امیدنظرآئی ہے, وکلاء نےفاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کوبہترین اقدام قراردیاہےان کا مزید کہنا ہے  کہ مقدمات نمٹانے کے طریقہ کار پرعمل بھی ہوناچاہیے۔

فاسٹ ٹریک کورٹس میں سماعت کیلئے سول جج کاشف رشید،ساجدمحمود،نصرمحمودگوندل اورذوالفقارقریشی کومقرر کیاگیاہے، سیشن جج لاہورنے سول ججز کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔