ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمینِ حج کے لیے ’’گھر سے گھر‘‘ تک مکمل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

عازمینِ حج کے لیے ’’گھر سے گھر‘‘ تک مکمل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :حج 2026 کے لیے عازمینِ حج کو عبادات سمیت تمام تر ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ’’گھر سے گھر‘‘ تک سروس فراہم کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین کو پاکستان میں ایئرپورٹ سے روانگی کے مرحلے سے لے کر سعودی عرب میں قیام، عبادات اور وطن واپسی تک معاون عملہ ہر مرحلے پر رہنمائی اور مدد فراہم کرے گا۔

وزارت کے مطابق عازمینِ حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عبادات کی ادائیگی، رہائش، ٹرانسپورٹ اور بیماری کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جائے گی تاکہ حجاج کرام یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

حج 2026 کے انتظامات کے تحت وزارت مذہبی امور 880 خدام الحجاج کی خدمات حاصل کرے گی۔ مرد و خواتین ناظمین اور معاون عملے کی تعیناتی کے لیے سرکاری افسران اہل ہوں گے۔ خدام الحجاج کے لیے گریڈ 17 اور 18 کے افسران اہل قرار دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے۔

فیلڈ معاون عملے کے لیے عمر کی حد 25 سے 45 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین اس کیٹیگری میں اہل ہوں گے۔ وزارت کے مطابق معذور افراد، کمزور جسامت رکھنے والے افراد معاونین کے لیے نااہل ہوں گے، جبکہ ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی خدام الحجاج کے لیے اہل قرار نہیں دیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تحریری ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے لیے پانچ کلومیٹر کی دوڑ کامیابی کے لیے لازمی شرط ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عازمینِ حج کو بہتر، منظم اور باوقار سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حج کی ادائیگی با آسانی کر سکیں۔