ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کی اجازت، پنجاب حکومت کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت  

بسنت کی اجازت، پنجاب حکومت کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:عدالت نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔

  عدالت نے پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔

 درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزار کی جانب سے کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو چیلنج کیا گیا ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی کی اجازت کے بغیر ارڈیننس پاس کیا۔

  پتنگ بازی سے ماضی میں کافی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی دوبارہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔