ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،ڈالر بھی سستا

سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،ڈالر بھی سستا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 997 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 70 ، ہزار 862 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 69 ہزار 865 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 280 روپے ، 30 پیسے پر آ گئی۔