ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اسلام آباد پہنچا دیا

سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اسلام آباد پہنچا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد پہنچادیا۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 34 مقدمات سی کلاس کردیے گئے ہیں اور ان کی کسٹڈی اسلام آباد کو دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمات ختم ہونے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو اب سکھر سے اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔

اعظم سواتی کو سکھرسے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جہاں اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer