سموگ سے بچنے کے لئے کونسی احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں؟

How to care ourself
کیپشن: Smog
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سردی کے موسم میں دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہت ضروری ہے۔سموگ کی صورت میں اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔

فضائی آلودگی میں اضافہ شہر میں گاڑیوں کی آلودگی ،زیر تعمیر منصوبوں اور موسم میں تبدیلی کی وجہ اضافہ ہواہے۔اصل میں سب سے زیادہ کردار آلودگی کو بڑھانے میں گرم موسم نے ادا کیاہے۔ سموگ نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں، پودوں اور فطرت کی ہر چیز کو نقصان پہنچاتی ہے۔

ٍتفصیلات کے مطابق دھواں، گرد اور دھند کی آمیزش کو سموگ کہتے ہیں اس سے بچنے کیلئے درج زیل احتیاطی تدابیر اپنائیں، طبی ماہرین کے مطابق روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں، گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں اور سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں ،، ہلکا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں اور ناک و منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔

 اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروائیں تاکہ دھویں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہوا اور زیادہ سفر کرنے سے پرہیز کریں بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی صحت کا خیال رکھیں۔

بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات پینے سے اجتناب کریں،،گھروں کے باہر مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کریں، تعمیراتی اور کوڑا کرکٹ والی متعفن جگہوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دھول یا مٹی وغیرہ نہ اڑے۔

چھوٹے بچوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کو خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سموگ بڑھ رہی ہے، یہ ایشیائی ملکوں کا سنگین مسئلہ بیان کیا جاتا ہے حالانکہ یہ پوری دنیا کا روگ بن چکی ہے۔