ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا کاروبار شروع کرنیوالوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کا اعلان

SME Policy
کیپشن: SME Policy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسمال اینڈ میڈیم انٹری پرینیور(ایس ایم ای) پالیسی کا اعلان کردیا۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ ایس ایم ای پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کی تاریخ میں مربوط ایس ایم ای پالیسی کو منظور کردیا، پالیسی کے تحت انڈسٹری کو ٹیکس مراعات دی جائیں گی اور نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو آسان شرائط پر بغیر ضمانت قرضے بھی دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس ایم ای کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے درجے میں کئی شعبوں کو کوئی این او سی کی ضرورت نہیں، اب کاروبار شروع کرنے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ہم نے بغیر انسپکٹرز کے انسپکشن کی ہے اور اب انسپکٹر ایسے نہیں جائے گا، اس حوالے سے پورٹل بنایا گیا ہے جس سے رشوت کا خاتمہ ہوگا۔

خسرو بختار نے بتایا کہ 30 ہزار نئے کاروباروں کو 1 کروڑ روپے تک بغیر ضمانت قرض دیا جائے گا، اگر کاروبار میں نقصان ہوتا ہے تو 40 فیصد حکومت اور کمرشل بینک برداشت کریں گے، ایس ایم ای کیلئے 4 ہزار 2 سو ایکڑ اراضی وفاق، پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مختص کی گئی ہیں، حکومتی ٹھیکوں کے اندر بھی ایس ایم ایز کو ٹھیکہ دیا جائے گا، ایس ایم ایز کے شعبے میں خواتین کیلئے 25 فیصد ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سمیڈا کے تحت 30 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا، 80 کروڑ تک انڈسٹری کو ایس ایم ایز پالیسی کی مراعات حاصل ہوں گی، بزنس پلان کمرشل بینک دیں گے، کمرشل بینک 9 فیصد شرح سود پر ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کریں گے۔