نئی سروس شروع، اب گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کریں

Passport
کیپشن: Passport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قطار و انتظار کا جھنجھٹ ختم، فاسٹ ٹریک سروس شروع، اب شہری گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ فاسٹ ٹریک سروس شروع کی گئی ہے، اس سروس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ 24 گھنٹے میں حاصل کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا، اب تک فاسٹ ٹریک سروسز کے ذریعے 1224 افراد کو 24 گھنٹے میں پاسپورٹس ڈیلیور کیے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer