(ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنا بڑا دکھڑا بیان کر دیا۔انٹرویو کے دورا ن جب ان سے پو چھا گیا کہ زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہے جس پر آپ کو آج بھی بہت افسوس ہوتا ہو؟ جس پر نادیہ خان نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی شادی کرنے کا فیصلہ تھا جو میں نے بہت جلدی میں کیا، شادی کرکے میں نے اپنے اندر چھپے فنکار کا قتل کردیا اگر بعد کی زندگی کا علم ہوتا تو میں شادی نہ کرتی۔
تفصیلات کے مطا بق نادیہ خان نے کہا ہے کہ سن 2000ء میں اگر میں شادی نہ کرتی تو صرف کام کرتی یہاں تک کہ زندگی میں بہت کچھ کرسکتی تھی لیکن شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے کیوں کہ میں نے اس دوران یہ سوچ رکھا تھا کہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی بہو بن کر رہنا ہے۔ پھر اس کے بعد ایسا ڈرامہ شروع ہوا جس کی اقساط 10 سال تک چلتی رہیں۔
شادی کا بس ایک یہی فائدہ ہے کہ آپ کو بچوں جیسی نعمت حاصل ہوجاتی ہے جوکہ کسی کی بھی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہوتے ہیں اور اگر یہ بچے وقت پر ہوجائیں تو وہ آپ کے دوست ہوتے ہیں کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے جیسے بچے آپ کی آرمی ہوں۔