ڈیپارٹمنٹل سٹور سے اشیا چرانے والا پکڑا گیا

ڈیپارٹمنٹل سٹور سے اشیا چرانے والا پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، جوہڑ ٹاون میں ڈیپارٹمنٹل سٹور سے اشیا چرانے والا پکڑا گیا مگر شرمندہ ہونے کی بجائےانتظامیہ سے تلخ کلامی شروع کر دی۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹور انتظامیہ نےاشیا چوری کرنے والے شخص کو پکڑ کراشیا برآمد کر لیں، مہنگی گاڑی پر آنے والا شخص شرمندہ ہونےکی بجائے انتظامیہ سے تلخ کلامی کرتا رہا اورمعافی مانگنے کی بجائے بھاگ کھڑا ہو۔

سٹور سے اشیا چوری کرنے کے مناظر کیمروں نے عکس بند کر لیے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری خریداری کے دوران اشیا جیب میں ڈال لیتا ہے، سٹور کےبیرونی دروازے پر لگے سکینر نے جیب میں موجود اشیا کی نشاندہی کی۔ جس پرسٹورعملہ اسے واپس اندر لاتے ہیں اور جیب سے اشیا برآمد کرتے ہیں۔

      

                    

Shazia Bashir

Content Writer