خصوصی بچوں کیلئے"سپیشل اولمپکس گالا" کا انعقاد

خصوصی بچوں کیلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقارگھمن) پنجاب اسٹیڈیم میں خصوصی بچوں کے لیے " سپیشل اولمپکس گالا" کا انعقاد کیا گیا، سپیشل بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور پانی کے ضیاع پر خصوصی ٹیبلو پیش کرکے خوب داد سمیٹی۔

پنجاب اسٹیڈیم میں مختلف نجی تنظیموں کےاشتراک سے خصوصی بچوں کے لیے " سپیشل اولمپکس گالا" کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور بھر سے مختلف سکولوں کےخصوصی بچوں نے ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قوت سماعت سے محروم بچوں نے پانی کی اہمیت سے متعلق ٹیبلو بھی پیش کیا۔

پاکستان ایتھلیٹکس سو میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ملائکہ کا کہنا ہے کہ انہیں بھی بھرپور سپورٹ اور توجہ ملنی چاہیے وہ بھی عام بچوں کی طرح معاشرے کا حصہ ہیں۔ منتظم شائستہ خاور کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالا کا انعقاد سپیشل بچوں کے لیے خاص تحفہ ہے جس کے ذریعے انہیں آگے آنے کا موقع ملتا ہے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید، ڈی جی سپورٹس بورڈ ندیم سرور اور سی ای او اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹرامجد ثاقب نے بچوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کرکے اور ان پر توجہ دے کر انہیں ترقی کی دوڑ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

سپیشل بچوں کے والدین اور اساتذہ سپیشل بچوں کی پرفامنسز پر داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

 لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw