گورنمنٹ ہسپتال سوڈیوال میں ڈاکٹرز اور عملہ کی قلت، مریض پریشان

گورنمنٹ ہسپتال سوڈیوال میں ڈاکٹرز اور عملہ کی قلت، مریض پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) گورنمنٹ رانا عبد الرحیم ہسپتال سوڈیوال میں ڈاکٹرز سمیت عملے کا فقدان، سینکڑوں مریض روزانہ ریفر ہونے لگے، ہسپتال تین ماہ سے مستقل ایم ایس اور چائلڈ سپیشلسٹ سے محروم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومت میں جس ہسپتال کو مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کے دعوے ہوتے رہے، موجودہ حکومت کی غفلت، ڈاکٹرز اورعملے کے فقدان سے گورنمنٹ رانا عبد الرحیم ہسپتال سوڈیوال میں روزانہ آنے والے سینکٹروں مریضوں کو ریفر کیا جانے لگا ہے۔

ہسپتال میں گزشتہ تین ماہ سے نہ ہی کوئی مستقل ایم اس تعینات ہو سکا اور نہ کوئی چائلڈ سپیشلسٹ، صرف ایک گائنی کنسلٹنٹ موجود ہونے سے ہفتے میں دو روز آپریشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جب کہ اس دن آنے والے مریض چیک اپ  کی سہولت سے بھی محروم رہتے ہیں۔

علاقہ مکین اور مریضوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں کی لاگت سے ہسپتال تو قائم کردیئے جاتے ہیں لیکن یہ ہسپتال صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔