اے ایس ایف حکام کی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

اے ایس ایف حکام کی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو کارروائیاں، غیر ملکی اور ملکی مسافر سے 61 ہزار سے زائد ڈالرز برآمد، مسافروں کو آف لوڈ کر کے کسسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے دو مختلف کاروائیوں میں منی لانڈرنگ کی بڑی کو شش ناکام بنا دی، غیر ملکی خاتون مسافر کے سامان سے تلاشی کے دوران 22505 امریکی ڈالر اور 1671 چینی ین سمیت 10400 پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی، مسافر خاتون لینز غیر ملکی ایئر لائن سے بنکاک جارہی تھی، دوران چیکنگ بیگ سے بڑی مقدار میں کرنسی برآمد کر لی گئی۔

دوسری کارروائی میں لاہور سے بنکاک جانے والے مسافر افضل نذیر سے تلاشی کے دوران 39100 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ اے ایس ایف نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے کسٹم کے حوالے کر دیا، کسٹم حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا جب کہ کامیاب کارروائی پر اے ایس ایف حکام کے عملے کو شاباش دی گئی۔