ضلعی انتظامیہ کے کلین اینڈ گرین مہم کے دعوے دھرے کے دھرے

ضلعی انتظامیہ کے کلین اینڈ گرین مہم کے دعوے دھرے کے دھرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ضلعی انتظامیہ کے کلین اینڈ گرین مہم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، چندرائے روڈ چونگی امر سدھو میں سرکاری سکول کے سامنے کچڑے کے ڈھیر، عدم توجہی کا شکار نالہ بھی گندگی کے باعث بہنا بند ہوگیا۔

یوں تو شہر بھر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم جاری ہے، مگر شاید چندرائے روڈ چونگی امرسدھو ابھی تک انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ لکھپت کے سامنے گندگی اور کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔

سرکاری ونجی سکولوں کے سامنے بہنے والا نالہ بھی اے سی ماڈل ٹائون اور انتظامیہ کا منتظر دکھائی دیتا ہے.

کوڑا، گندگی اور آلائشوں کے ڈھیر کی وجہ سے نالہ بہنا بند ہو گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ نالے کو فوری صاف کروایا جائے، گندگی کے باعث بچوں سمیت رہائشی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ نالے کے اطراف میں دیواریں موجود نہ ہونے سے ٹریفک حادثات بھی معمول بن چکے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حادثات کے باعث کئی اموات بھی ہوئیں مگر کسی کو اس کی صفائی کا خیال نہ آیا۔

ضلعی انتظامیہ کی اگر نظر کرم چندرائے روڈ پر موجود خستہ حال نالے پر بھی پڑ جائے تو ایک بڑی آبادی والے علاقے کی مشکلات میں کچھ کمی آسکتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer