(سٹی42) سپریم کورٹ کا تحریک انصاف کے قائدین کے حوالے سے کیس کا فیصلہ، زیادہ خوشی تھوڑا غم، عمران خان کو کلین چٹ ملنے پر تحریک انصاف کے کارکنان خوشی سے جھومنے لگے ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کے حق میں جیسے ہی فیصلہ آیا چیئرمین سیکرٹریٹ میں موجود کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نعرے بلند ہوئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور سجدے کئے گئے۔
کارکنان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت نے مسٹر کلین قرار دے دیا ہے اب انہیں وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
عدالت نے عمران خان کو تو اہل قرار دے دیا لیکن پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کی وکٹ گرنے پر کارکنوں کو مایوسی بھی ہوئی۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ کارکنان نے فیصلے پرزیادہ خوشی منائی اور تھوڑا غم کیا۔
مزید دیکھئے: