ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ پر صبح سویرے افسوسناک حادثہ

مال روڈ پر صبح سویرے افسوسناک حادثہ
کیپشن: City42- Accident Mall Road
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): مال روڈ پرصبح سویرے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی،  پولیس  نے گاڑی سے شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرلی جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے باعث کار کے شیشے ٹوٹ گئے اور  کار میں سوار افراد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور کار کی تلاشی لی تو  گاڑی ے شراب  کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جس پر پولیس نے کار کو قبضہ میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 پولیس کے مطابق تیز رفتار کار سواروں نے ون وے کی خلاف ورزی کی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں