ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے تمام ناکہ جات پر سکیورٹی ہائی الرٹ، موبائلز اسکواڈ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور کے تمام ناکہ جات پر سکیورٹی ہائی الرٹ، موبائلز اسکواڈ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام ناکہ جات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ایس پی موبائلز بلال احمد نے جوانوں کے ہمراہ مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی موبائلز بلال احمد نے ناکہ نیو راوی، محمود بوٹی سمیت دیگر ناکہ جات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو خصوصی بریفنگ دی ایس پی بلال احمد نے جوانوں سے ملاقات کی اور سپروائزری افسران کو سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

ترجمان کے مطابق ایس پی موبائلز نے ملکی صورتحال اور سکیورٹی کے پیش نظر موبائلز اسکواڈ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی اُنہوں نے ناکہ جات سے گزرنے والے شہریوں سے بھی گفتگو کی اور اہلکاروں کے رویے سے متعلق استفسار کیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق بلال احمد نے جوانوں کے ہمراہ خود بھی ای پولیس ایپ استعمال کرکے اس کے طریقہ کار اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔