ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ نعیم الرحمان کا کل چاروں صوبوں میں دھرنوں کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا کل چاروں صوبوں میں دھرنوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: منصورہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل چاروں صوبوں میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر بھی دھرنا دیا جائے گا امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لیوی کی مد میں 100 ارب روپے اضافی وصول کیے جا چکے ہیں۔

جماعت کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں سے ٹیکس براہ راست کاٹ لیا جاتا ہے، جبکہ آئی پی پیز سے ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس کے معاملے میں تنخواہ دار طبقے کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔