ویب ڈیسک:نئی دہلی میں بارش کے دوران چلتی گاڑیوں پر درخت گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سڑکیں زیرآب آگئیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ کالکاجی روڈ پر نیم کا ایک گھنا درخت موجود تھا جو شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث جڑ سے اکھڑ کر ٹریفک پر گرگیا۔
درخت گرنے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر بارش کا پانی موجود ہے اور سست رفتار میں ٹریفک گزر رہا تھا کہ اچانک نیم کا درخت گاڑیوں پر آگرا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق درخت گرنے کے واقعے میں موٹر سائیکل سوار شہری ہلاک ہوا جس کی شناخت 50 سالہ سدھیر کمار کے نام سے ہوئی ہے ۔
ہلاک شخص کی بیٹی حادثے میں زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔