ویب ڈیسک: سینیٹ آف پاکستان نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ مبارکہ کے 1500 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔
قرارداد سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سارے ملک میں اس سال جشن عید میلاد النبیؐ بھرپور طریقے سے منایا جائے۔
چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی،یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے قرارداد منظور کر لی گئی۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کی عدم دلچسپی، متعدد اراکین غیر حاضر تھے، اجلاس کے دوران 99 فیصد سوالات پر ضمنی سوال نہ پوچھے جا سکے، صرف ایک سوال پر ضمنی سوالات 10 منٹس میں مکمل ہو گئے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اراکین کی غیر حاضری کے باعث وقفہ سوالات پورا نہیں ہو سکا، وزرا ایوان میں موجود ہیں مگر اراکین نہیں آئے۔