ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریگی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین

ریگی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "فتنۂ ہندوستان" کے دہشتگردوں کا خاتمہ ملکی امن کی بڑی کامیابی ہے اور پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔