ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی/ مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 17 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد، ژوب، بولان اور کشمیر کے مقامی اور برساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، اس کے علاوہ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ 

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال: 

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان، کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی اضلاع میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاح مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نورپورتھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ 

بلوچستان کے علاقوں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ، قلات اور آواران میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ سندھ کے علاقوں سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔