قیمت بڑھنےکا خدشہ، پٹرول کِچھ پمپوں پر دستیاب،کچھ نے سیل بندکردی

Petrol Price, Petrol Pumps, City42, Lahore
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا یقین ہوتے ہی ملک بھر میں پٹرول پمپوں پر شہریوں کا رش لگ گیا۔

پٹرول کی قیمت آج رات بارہ بجے بڑھنے کا امکان ہے، قیمت بڑھنے سے چند گھنٹے پہلے لاہور شہر کے تمام پٹرول پمپوں پر پٹرول خریدنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔

بعض پٹرول پمپوں کے مالکان نے قیمت بڑھنے سے کئی گھنٹے پہلے یہ کہہ کر فروخت روک دی کہ پٹرول ختم ہو گیا ہے۔
لاہور میں شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر  رات نو بجےشہریوں کا رش ہے، موٹر سائیکل سوار لمبی قطاروں میں پیٹرول بھروانے میں مصروف ہیں۔

دوسرے شہروں سے بھی پٹرول پمپوں پر خریداروں کے ہجوم اور بعض پٹرول پمپوں پر  مصنوعی اور حقیقی شارٹیج اورسیل بند ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بڑے پٹرول پمپوں پر سیل بلا تعطل جاری ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں بہت سے چھوٹے پٹرول پمپوں نے پٹرول ختم ہونے کا بہانہ کر کے سیل روک دی ہے۔