ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی ایک اور آئینی عہدہ لینے میں کامیاب ہوگئی

PPP Flag
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی گورنر شپ لینے میں کامیاب ہوگئی ، اور صدر مملکت نے مہدی شاہ کی گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی ایک اور آئینی عہدہ لینے میں کامیاب ہوگئی ہے، کیوں کہ گلگت بلتستان میں اب پیپلز پارٹی کا گورنر ہوگا۔صدر مملکت عارف علوی نے تحریک انصاف کے گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا، جس کے بعد یہ آئینی عہدہ خالی تھا۔ 
گلگت بلتستان کے لئے پیپلزپارٹی کے مہدی شاہ اورن لیگ کے شفیق الدین کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے، تاہم قرعہ فال مہدی شاہ کے نام نکلا، اور پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی گورنر شپ لینے میں کامیاب ہوگئی۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر مہدی شاہ کی گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، عارف علوی نے گلگت بلتستان آرڈر، 2018 کے سیکشن 33 تین، کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر تعیناتی کی منظوری دی۔مہدی شاہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلی بھی رہ چکے ہیں۔