روپیہ مزید بڑا, ڈالر کی قیمت میں مزیدکمی

Doller
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:انٹر بینک میں آج بھی ڈالر مزید سستا اور روپیہ مزید مستحکم ہو گیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہا۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسا سستا ہونے کے بعد 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی آئی ہے، 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انڈیکس 43 ہزار 318 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔