ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

petroleum price
کیپشن: petroleum price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن  میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔