ٹریکٹرز پر ڈرافٹنگ کرنیوالے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

independence day
کیپشن: Drifting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: موٹر سائیکل کے بعد منچلے اب ٹریکٹرز پر کرتب دکھانے لگے، ٹریفک وارڈن نے مال روڈ پر دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

ٹریفک پولیس نے مال روڈ پر ٹریکٹرز پر ڈرافٹنگ کرنیوالوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شرجیل اور وسیم نامی نوجوانوں نے گزشتہ رات مال روڈ پر ٹریکٹر پر کرتب دکھانا شروع کر دئیے، نوجوانوں نے روڈ بلاک کرتے ہوئے ٹریکٹرز پر ڈرافٹنگ کی جس پر ٹریفک انسپکٹر عرفان نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈرائیورز کو پکڑ لیا۔ ٹریفک پولیس نے ڈرائیور اور ٹریکٹرز سول لائنز تھانے بند کروا کے مقدمہ درج کروا دیا۔