کورونا کی نئی لہر؟ سیکرٹری ہیلتھ نے خبردار کردیا

کورونا کی نئی لہر؟ سیکرٹری ہیلتھ نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اختیار نہ کرنے پر مریض دوبارہ بڑھنے کا خطرہ، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے تمام کمشنرز اور آر پی اوز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسرز کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سے شاپنگ مالز، تجارتی اور کاروباری مراکز سمیت پبلک مقامات پر شہریوں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر آنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

مراسلے میں کمشنرز اور آر پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک کے استعمال کی پابندی کو یقین بنائیں تاکہ کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ نہ ہوسکے۔

دوسری جانب  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے پنجاب بھر میں  128 نئے مریض سامنے آئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 94 ہزار 993 اور اموات 2 ہزار 180 ہوگئی ہیں، 86 ہزار 404 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق ننکانہ میں ایک، شیخو پورہ میں ایک، راولپنڈی میں 5، جہلم میں ایک، اٹک میں دو اور گوجرانوالہ میں 12، سیالکوٹ میں12، گجرات میں2، منڈی بہاؤالدین میں 5، ملتان میں ایک ، خانیوال میں ایک، وہاڑی3 اور ٹوبہ میں ایک، سرگودھا میں 7، میانوالی میں ایک، خوشاب میں ایک، بہاولنگر میں ایک، لودھراں میں ایک، ڈیرہ غازی خان میں ایک، مظفر گڑھ میں 4، ساہیوال میں ایک،اوکاڑہ میں  4اور پاکپتن میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔