شہر میں چوری کی ایک اور بڑی واردات

شہر میں چوری کی ایک اور بڑی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا، ایک طرف ملزمان کو پکڑنے کے دعوے کئے جارہے تو دوسری جانب شہری لٹ رہے ہیں،چوبرجی میں ڈاکو 25 تولے سونا اور ساڑھے تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال پاکستان جہاں ایک طرف کوروناجیسی خطرناک آ گ میں سلگتا رہا تو دوسری طرف امن و امان کی خراب صورتحال،قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین کے ساتھ زیادتی وبچوں سے جنسی تشدد ،بھتہ خوری ،ڈکیتیوں و چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور دیگر سنگین جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنائے رکھی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جرائم پر قابو پانے اور لوگوں کی زندگیوں اور جان و مال کی حفاظت کے لئے عملاً کوئی موثر اقدامات نظر نہیں آئے۔ایسا ہی ایک چوری کا واقعہ اب لاہور کے علاقے چوبرجی میں پیش آیا۔   چوبرجی میں راجگڑھ کے علاقے میں گھر پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 25 تولے سونا اور ساڑھے تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔چوبرجی راج گڑھ کے علاقے میں گھر پر ڈکیتی کی واردات میں دو مسلح ڈاکو ملک امجد نامی شہری کے گھر میں گھسے،خواتین کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ڈاکوگھر سے 25 تولے سونا اور ساڑھے 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔مسلح ڈاکو اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔پولیس نے تاحال واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت کا امن وامان ڈاکوؤں،چوروں نے تباہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوچکا ہے،عوامی تحفظ کے لئے پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے تو رہے ہیں مگر انہی میں کچھ کالی بھیڑیں ملزمان کے ساتھ مل کر معاشرے میں خرابی کا موجب بن رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer