’’ پاکستان ہر محاز پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گا‘‘

’’ پاکستان ہر محاز پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف لاہوریوں نے بھرپور انداز میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجتی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، سب کی نگاہ سلامتی کونسل کے اجلاس پر ہے۔

گورنر ہاؤس سے فیصل چوک تک نکالی جانے والی ریلی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر قانون راجہ بشارت، چودھری ظہرالدین خان، مشال ملک، خرم نواز، نذیر چوہان سمیت مجلس وحدت المسلمین اور ق لیگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے پنجاب میں 36 سڑکیں اور 9 پارک کشمیر سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا پنجاب کے ہر ضلع میں ایک شاہراہ ،ڈویژن کی سطح پر ایک پبلک پارک کو بھی کشمیر کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ ہر ہفتے علامتی طورپر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھرپور طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب کی نگاہ سلامتی کونسل کے اجلاس پر ہیں۔ پوری قوم کشمری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان ہر محاذ پر کمشیر کا مقدمہ لڑے گا۔ گورنر پنجاب اور مشال ملک کا کہنا تھا کہ جذبہ ایمانی کے ساتھ کمشیری عوام لڑ رہے ہیں، بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف پاکستان کمشیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے کامل علی آغا اور دیگر مقررین نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی بربریت کا نوٹس لے۔