ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی، خوفناک ٹریفک حادثہ میں بچہ جاں بحق

نشتر کالونی، خوفناک ٹریفک حادثہ میں بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) نشتر کالونی مین فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کی شناخت 11 سالہ احمد کے نام سے ہوئی جو نشتر کالونی کا رہائشی تھا۔     

مین فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے نشتر کالونی کے رہائشی گیارہ سالہ بچے کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

 نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے، جس سے ملزم کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔