گیسٹرو اور ڈائریا کے مرض میں اضافہ، 4500 افراد مبتلا

گیسٹرو اور ڈائریا کے مرض میں اضافہ، 4500 افراد مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) عید کے دنوں میں کھانےپینے میں بے  احتیاطی، ناقص صفائی اور آلودہ پانی کا استعمال، گیسٹرو اور ڈائریا کےمریضوں میں اضافہ ہوگیا، عید کے دنوں میں سرکاری ہسپتالوں میں 4500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

عید الاضحٰی پر قربانی کے گوشت سے تیار انواع و اقسام کے پکوان ہر کسی کے من کو تو بھاتا ہے لیکن کھانے پینے میں بد احتیاطی پیٹ کے امراض لاحق ہونے کا باعث بھی بنتی ہے،رواں برس بھی عید کے تین دنوں کے دوران گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد ہوشربا بڑھ گئی ۔

ذرائع کے مطابق پانچ بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سب سے زیادہ مریض جنرل ہسپتال میں 1100، جناح ہسپتال میں 800، گنگا رام ہسپتال میں 550، سروسز ہسپتال میں 400 اور میو ہسپتال میں 350 سے زائد رپورٹ ہوئے جبکہ 500 سے زائد بچوں کو بھی گیسٹرو اور ڈائریا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں علاج کیلئے لایا گیا۔

 ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے الرٹ جاری کرتے ہوئے حالیہ حبس زدہ موسم اور بار بار ہونے والی بارشوں کے دوران گیسٹرو اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer