ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" بھارت کی کشمیر پرقبضےکی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) بھارتی یوم آزادی پر آج پورے ملک کی طرح لاہور میں بھی یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، مسلم لیگ(ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی کا کہنا ہےکہ کشمیر پاکستانیوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں آزادی کو اِک خواب ہی سمجھو

ہم کہتے ہیں ہر خواب کی اِک ہوتی ہے تعبیر

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہےکہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے ذریعے بھارت کا عیار و مکار چہرہ پوری دنیا کےسامنے آچکا ہے، مگر افسوس عالمی طاقتیں غاصب بھارت کو مظالم سے روکنے میں ناکام ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ بخاری اور ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، ہم نہ صرف بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں بلکہ حکومت کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں ہو گا۔

کشمیر, تیرا حُسن ہوا درد کی تصویر

آنسو ہیں تیری آنکھ میں, پیروں میں زنجیر

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ، جنت نظیر ہے اور جنت کبھی ہوسکتی نہیں کفر کی جاگیر، بھارت کی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کی کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اور وادی کا چپہ چپہ، انچ انچ ناپاک غاصب فوج سے آزاد کرائیں گے، ان شاءاللہ

Sughra Afzal

Content Writer